شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) آن لائن کلاسز سے محروم طلبا کے بار بار احتجاج پر صوبائی حکومت نے انہیں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردئے، شمالی وزیرستان کی انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیوں کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی، سرکاری زرائع کے مطابق مخصوص مقامات پر طلبا صبح 10 بجے سے شام 05 بجے تک انٹرنیٹ سے مستفید ہونگے، انتظامیہ نے پوسٹ گریجویت کالج میران شاہ، گرلز ہائی اسکول سمندر خان کوٹ میران شاہ ، گورنمنٹ ہائی اسکول ہرمز میرعلی، گورنمنٹ کیتھو پبلک اسکول سپین وام، گورنمنٹ ہائی سکول رزمک کے مقامات پر تمام آن لائن کلاسز سے جڑے ہوئے اور ریسرچ کے طلبا انٹرنیٹ کے اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں،
یہاں کے طلبا کا تھری اور فور جی کی سہولت کی فراہمی کا مطالبہ تھا، تاہم سیکیورٹی کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے وزیرستان کے طلبا کو یہ سہولت فراہم کردیا۔
میرعلی کے نواحی گاؤں عیدک میں آج اتوار کے روز بھی ( عیدک بیدار نوجوانان ) تنظیم نے تھری اور فور جی انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، جس میں یوتھ آف وزیرستان تنظیم نے بھی سپورٹ کرکے احتجاج میں شریک ہوئے، جس میں انہوں نے اسلام آباد اور پشاور میں بھی احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

“شمالی وزیرستان میں طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا، مخصوص مقامات پر تعلیمی سرگرمیوں کیلئے انٹرنیٹ سہولت کی فراہمی” ایک تبصرہ