ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ڈیرہ اسماعیل خان کی کارروائی، خاتون کو نجی تصاویر اور نازیبا وڈیوز کے ذریعے بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) مطیع الرحمن نامی شہری اور ایک خاتون کی جانب سے ملزم آفتاب بشیر ملک کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ڈیرہ میں شکایت درج کرائی گئی، کہ ملزم آفتاب نجی تصاویر اور نازیبا وڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ اور ہراسانی میں ملوث ہے اور شکایت کنند گان کی فیملی سمیت خاتون کے شوہر کو شیئر کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا، اور خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیوز شئیر کرتا تھا، گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر سائبر کرائم کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر خان کی سربراہی میں چھاپہ مار کر موقع پر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے دو موبائل فون ، تین متعلقہ سمز اور ایک میموری کارڈ بھی برآمد کر کے نجی تصاویر اور وڈیوز بھی ریکور کر لیں، ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعات 21، 24 اور 506 پی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں