ویلڈن خیبرپختونخوا ، وزیراعظم عمران خان کا حکومت کو سخت حالات میں مثالی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد

پشاور ( دی خیبرٹائمز رپورٹ یاسر حسین سے ) وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 19 جون کو پیش کیے جانے والے مالی سال 2020/21 کے مثالی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی ہے ، سرکاری زرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ان سخت حالات میں آئندہ مالی سال کا تاریخی بجٹ پیش کیا ہے جس میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کے علاؤہ صحت ، سمیت تمام شعبوں پر یکساں ترجیح دی گئی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ محمود خان کو قبائلی اضلاع کے لیے تمام شعبوں میں ترقیاتی کاموں سمیت دیگر امور کے لیے پیسے رکھنے پر بھی مبارکباد دی ہے ، خیبرپختونخوا حکومت نے 19 جون کو 923 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا ، بجٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان کی سربراہی میں وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پیش کیا ، جیسے اپوزیشن نے بی سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں