مفتی محمد نعیم مہتمم جامعہ بنوریہ کراچی انتقال کرگئے

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک کے مایہ ناز اور قابل ترین علما کے صف کا جانا پہچانا چہرہ مفتی محمد نعیم نھی دنیا ئے فانی سے کوچ کرگئے، مفتی نعیم بنوریہ کراچی کے ترجمان نے مفتی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے، کہ چند روز قبل ان کا کورونا ٹسٹ بھی کیا تھا، جو نیگیٹیو آیا تھا، تاہم وہ عرصہ دراز سے دل کا مریض تھا، اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال روانہ کیا، تاہم وہ جانبر ثابت نہ ہوسکا، مفتی نعیم 63 سالہ تھے، وہ بنوریہ کے مہتمم تھے، جہاں 50سے زائد ممالک کے طلبا دینی علوم سے منور ہورہے ہیں۔ مفتی صاحب کا نماز جنازہ کل عصر کے نماز کے بعد آداکی جائیگی، جسے بنوریہ عالمیہ کے قبرستان میں دفنایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں