پورا بلوچستان پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار ہے، اخترمنگل

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) جمیعت علما اسلام ف کی جانب سے اسلام آباد میں بلائے گئے کل جماعتی کانفرنس میں حکومت سے منحرف ہونے والے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بھی شرکت کی، اس موقع پر صحافی کے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا، کہ وہ پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرکے اپنے راہیں جداکرگئے ہیں، ان کے ساتھ مذاکرات میں کوئی حرج تو نہیں، البتہ اب ان کی پارٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی ہرقسم کے فیصلے کی مجاز ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ دوبارہ آنکھیں بند کرکے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرسکتا ہے، اگر حکومت واقعی مخلص ہے، تو وہ بلوچستان کے مسائل حل کریں، ہم تو کیا پورا بلوچستان پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں