صوابی کی تعلیمی حالت کو بچھایا جائے، صوابی ٹیچرز ایسی ایشن ( استاد )

صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) یونیورسٹی آف صوابی ٹیچرز ایسوسی ایشن (استاد) کا آن لائن اجلاس صدر امتیاز خان کے صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے شرکت کی. اجلاس میں صوابی یونیورسٹی میں ملازمین کو تنخواہوں کی آدائیگی کے غیر یقینی صورتحال کا معاملہ اٹھایا گیا، سابق وائس چانسلر آٹھ جون کو اپنی مدت پوری کر چکے ہے۔ قانون کے مطابق عبوری مدت کے لئے پرو وائس چانسلر ادارے کا سربراہ ہوتا ہے۔ تاہم صوابی یونیورسٹی میں یہ عہدہ تقریبا” ڈیڑھ سال سے خالی ہے۔ اسی طرح دوسرے سینئر عہدے مثلا” ڈین، رجسٹرار, کنٹرولر وغیرہ بھی عرصہ دراز سے خالی پڑے ہیں۔ عارضی رجسٹرار اور ٹریژرر بھی آٹھ جون سے غائب ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کرونا بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں اس کے علاوہ طلباء کی تدریس کے بارے میں بھی کوئی واضح پالیسی موجود نہیں یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ نئی سال کے لئے داخلوں کا وقت گزر رہاہے جبکہ ہری پور یونیورسٹی نے پہلے ہی داخلوں کا اعلان کیا ہے. صوابی ٹیچرز ایسوسی ایشن (استاد) نے حکام بالا, وزیر اعلیٰ اور گورنر سے یونیورسٹی ایکٹ (2016) کے مطابق فوری طور پر پرو وائس چانسلر کی تعیئناتی کا مطالبہ کیا، تا کہ غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ ہو سکے۔ اسی طرح کا مطالبہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ سے بھی آ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں