منشیات فروشی کے نام پر بے گناہ شہریوں پر مقدمات کااندراج کرکے پروگریس بنانے کا سلسلہ ترک کردیں، قومی جرگہ منشیات کے خلاف کام کررہی ہے، گدون قومی جرگہ

صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) صوابی پولیس گدون میں پراگرس کے نام پر بے گناہ افراد کے خلاف منشیات فروشی کے پرچے درج کرنے سے گریز کریں، گندف گدون کے مشران نے منعقدہ جرگہ میں کہا ہے کہ گندف اور گدون میں منشیات 90 فیصد ختم ہوچکے ہیں، لیکن اس کے باوجود پولیس پراگرس کے نام پر بے گناہ افراد پر بار بار منشیات فروشی کے پر چے درج کررہے ہیں پولیس اس غیر قانونی پرچہ جات کو فوری بند کرکے قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں ان خیالا ت کا اظہار گندف گدون چیدہ چیدہ مشران اصلاحی جرگہ علمائے کرام، سابق کونسلران ناظمین سابق ڈسٹرکٹ کونسلر اجون خان جدون، مفتی طاہر حسین، سابق کونسلرزن مثل خان جدون، بابر خان، عارف خان، نور فراز خان،سلیمان خان آئین خان، مہابت خان اور کمال خان نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے اس کی روک تھام اور خاتمہ کیلئے اہلیان گندف نے ہمیشہ پولیس کا ساتھ دیا ہے اور جرگہ نے خود منشیات فروشوں کی نشاندہی کرکے پولیس کے حوالے کیا ہے اب ایس ایچ او کے پاس اوپر سے لسٹ آجاتا ہے ہے فلاں لوگوں کے خلاف پرچے کرو جب جیل سے نکلتے ہی دوبارہ بے گناہ پر چہ ان کیلئے تیار رکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے گندف سیاسی پارٹیوں کا مرکز ہے سیاسی مخالفین کو دبانے کیلئے ڈی پی او صوابی کو غلط معلومات دئے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ڈی پی او کی از خود گندف میں چھاپہ ناکام و نامراد رہا ہے انہوں نے ڈی پی او صوابی سے اپیل کی کہ جن لوگوں سے منشیات ایک سیگریٹ بھر برآمد ہوجائے تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں لیکن پراگرس کے نام پر لوگوں کو حراساں کرنے سے گریز اور بے گناہ لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں