میرانشاہ پریس کلب کے سامنے حادثہ میں زخمی مزدوروں کو اعلان کردہ معاوضہ نہ ملنے کے خلاف مظاہرہ

میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ میں زیرتعمیر بلڈنگ کی دیوار گرنے کے باعث ایک مزدور جانبحق ہوگیاتھا، جبکہ تین مزدور زخمی ہوئے تھے، حادثے میں جانبحق اور زخمی ہونے والوں کیلئے مقامی انتظامیہ نے معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا، تاہم چند مہینے گزرنے کے باوجود بھی انتظامیہ نے اعلان کردہ معاوضہ یا مالی امداد کا وعدہ ابھی تک پورا نہ کرسکا، مظاہرین کا کہنا تھا، کہ انہوں نے تین سے چار مہینے علاج معالجے اور ہسپتالوں میں گزارے، اس دوران انہوں نے کسی قسم کی مزدوری بھی نہیں کی ہے، ان کا خاندان علاج کے اخراجات کیلئے قرضے کے بوجھ تلے دب گئے ہیں، جبکہ اس وقت ان کے گھروں میں فاقے چل رہے ہیں، مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے، کہ اس کے لئے اعلان کردہ امداد انہیں فراہم کرکے ان کے بچوں کا مستقبل بچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں