پشاور( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذید 24 افراد جانبحق ہوگئے ہیں، صوے میں اموات کی تعداد 755 ہوگئی ، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع سے مذید 506 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جس سے صوبےمیں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 19613 ہو گئی ہے۔ صوبے بھر میں کورونا کےسب سے زیادہ 6728 پازیٹیو کیسز پشاور میں جبکہ دوسرے نمبر پر زیادہ 1871 پازیٹیو کیسز سوات میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 215 افرادکے ٹسٹ رزلٹس نیگٹیو موصول ہوئے ہیں، اب تک صوبے میں صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 5137 ہے۔
