بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کی اراضی مالکان نے اراضی کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےاحتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی، زمین کے مالکان کہتے ہیں، کہ اس نے عدالت جاکر قانونی جنگ لڑنے کیلئے عدلیہ کو رجوع کیاہے، اُنہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کہ انہیں سو فیصد یقین ہے کہ عدالت سے انہیں انصاف ملے گا، اس موقع پر شمالی وزیرستان کے رہائشی میرانشاہ کی اراضی کے مالک بیت اللہ اور رضوان اللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، کہ میرانشاہ میں بنائی گئی دکانیں اور مارکیٹوں کی تقسیم پر انہیں تحفظات ہیں، اُنہوں نے الزام لگایا ہے کہ جس کی ایک دکان نہ ہو اس نے سینکڑوں سینکڑوں دکانیں لکھی ہیں یہ حق تلفی کی گئی ہے، جس کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں، اُنہوں نے کہاکہ آپریشن ضر ب عضب میں ہمارے کروڑوں کے نقصانات ہوئے ہیں مگر آج تک انہیں صلہ نہیں ملا ہے، اُنہوں نے شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے، کہ ان کے تحفظات دور کرکے شفاف انکوائری کی جائے، اور حق دار کو حق پہنچایا جائے اگر تقسیم کار میں کرپشن ہوئی تو ہم مجبوراًوزیر اعظم ہاؤس تک مارچ کرینگے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/Untitled-2-1066x630.jpg)