فیس بک پرڈی آئی خان ٹریفک پولیس کے خلاف پوسٹ کرنے پر 13 سالہ بچے کو غائب کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 سالہ شایان لغاری کے والدین سٹی تھانہ کے باہر رات بھر فٹ پاتھ پر بیٹھ کر احتجاج کررہے ہیں، شایان کے والدین کا کہنا ہے ، کہ اس کے بیٹے شایان لغاری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے گھوڑا چوک میں ٹریفک پولیس کے خلاف ایک تصویر بناکر فیس بک پر ڈال دیا، جس کے پیچھے پولیس گھر آکر انہیں گھر سے اٹھاکر لے گئے، 13سالہ شایان لغاری کی ماں بلک بلک رورہی ہے، لیکن ان کاکہنا ہے، کہ پولیس ان کی بچے سے ملاقات بھی نہیں کروارہی ہے، خاتون کہتی ہے، کہ وہ گھر جاکر کیا کریگی؟ بچے کے بغیر وہ کبھی بھی گھر نہیں جاسکتی۔ شایان لغاری کی ماں اور والد کے احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، دی خیبر ٹائمز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سٹی تھانہ کے ایس ایچ او صغیر گیلانی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم ان کا موبائل نمبر مسلسل بند مل رہاہے، سٹی پولیس اسٹیشن سے بات ہوگئی، لیکن وہاں ڈیوٹی پر موجود جو خود کو سنتری ظاہرکررہے ہیں ، نہ تو نام بتارہے ہیں ، اور نہ ہی اٹھائے گئے بچے شایان لغاری کے حوالے سے کوئی تفصیلات دے رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ حوالات میں کوئی بھی بچہ یا کوئی ملزم موجود نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں