پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے خیبرپختونخوا اسمبلی امجد افریدی کا کورونا ٹسٹ بھی پازیٹیو موصول ہوگیا ہے، امجد افریدی نے دی خیبرٹائمز کو بتایا ہے، کہ چند روز قبل اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد وہ محتاط ہوکر کورونا کا ٹسٹ کردیا، جو پازیٹیو موصول ہوگیا ہے، کورونا وائرس کے رزلٹ پازیٹیو آنے کے بعد رکن صوبائی اسمبلی نے خود کو گھر واقع ڈسٹرکٹ کوہاٹ پر کورانٹائین کردیا ہے۔
امجد افریدی کا کہنا تھا، کہ وبائی امراض کے پھیلاؤ کے خطرے کے باوجود ایم پی اے ہونے کے باعث وہ لوگوں سے ب ملنا پڑتا ہے، کسی ایم پی اے کیلئے محتاط ہونا مشکل ہوجاتا ہے، تاہم اب وہ احتیاط کررہے ہیں، کورونا کو شکست دینے کے بعد ہی وہ گھر سے نکل کر عوام کی خدمات کیلئے پھر میدان میں خود کو پیش کرینگے۔
واضح رہے کہ امجد افریدی اپنی سیٹ پرسخت مقابلے کے باوجود وہ تین بار ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں، جس کی سب سے بڑی وجہ اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ رہنا، ہر غم و خوشی میں شرکت کرنا، اور اپنے علاقے سے پسماندگی کے خاتمے کی بدولت وہ مسلسل انتخابات میں اپنی ذاتی حیثیت سے کامیابی حاصل کررہے ہیں۔ امجد افریدی نے عوام سے کورونا وائرس کے دوران محتاط رہنے اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
Load/Hide Comments