بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں کے لوکل گورنمنٹ خبیر پختونخوا کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی بجٹ کو مستر دکردیا، احتجاجی مظاہرے سے لوکل گورنمنٹ خبیر پختونخوا کے صوبائی رہنما غلام دیاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے، کہ وفاقی حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ ہم مسترد کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان خود دن رات میں اپنی تنخواہ میں دو سوفیصد اضافہ تو کرسکتے ہیں، مگر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ملازمین کے ساتھ سراسر ظلم اور ذیادتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس ظلم کے خلاف وہ احتجاجی مظاہروں کا راستہ اختیار کرینگے، اور ہر صورت میں حالیہ پیش ہونے والے بجٹ کا راستہ روکینگے، مظاہرین کا کہنا تھا، کہ تبدیلی اور انصاف کے دعویداروں کے دعوے جھوٹے نکلے ہیں، عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا، عوام کو اب دوبارہ اپنا مینڈیٹ چھیننا بھی آتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments