پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے ممبئی میں نوجوان سپر فلم اور ڈرامہ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر سوگ کا عالم برپاہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 نوجوان اداکار کی موت نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو غم زدہ کردیاہے، بلکہ ہر طرف سوگ کا عالم پایاجاتا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت اپنی رہائش گاہ پر ان کے کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا ہے،
ان کی موت پر فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیراعظم سمیت بیشتر سیاستدانوں نے بھی اپنے ٹویٹر پیغامات میں افسوس اور دُکھ کا اظہار کیا ہے، اور سوشانت کا موت بالی ووڈ کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیاہے،
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشانت سنگھ کافی عرصے سے ڈپریشن کابھی شکارتھے، اس نے اب تک جن فلموں میں کام کیا ہے اس میں چھچھورے، پی کے، ایم ایس دھونی وغیرہ قابل ذکر ہیں، سوشانت سنگھ شروع میں بطور ماڈل کام کررہے تھے، جہاں سے انہوں نے ٹی وی کی دنیا کا سفر شروع کرکے بال ووڈ فلموں میں بہترین اداکار کے طور پر جانے جاتے تھے،
بالی ووڈ کے کئی دیگر اداکاروں نے بھی خود کشی کی ہیں، جن میں سب سے خوبرو آداکارہ دیویا بھارتی، جس نے کم عرصے میں 14 ہٹ فلمیں بناکر 4 منزلہ مکان سے کھود کر زندگی کا خاتمہ کردیاتھا، ایندر کمار جسے سلمان خان سب سے بہترین اداکار کے طور پر تسلیم کرچکے تھے، نے بھی خود اپنی زندگی کا خاتمہ کردیاتھا، جیاخان، برٹش انڈین آداکارہ تھی، جس نے صرف دو سپر ہٹ فلموں گجنی، اور دی ہاؤس فل میں کام کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا، کوشال پنجابی، جس نے کافی فلموں میں کام کیا تھا، تاہم اس نے بھی خود کشی کرکے ایک خط چھوڑ گئے تھے، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ان کی موت کا کوئی بھی دوسرا ذمہ دار نہیں وہ خود اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، اور کونال سنگھ نے بھی اپنی بیوی سے جدا ہونے اور بچوں سے نہ ملنے کے غم میں خود کا خاتمہ کردیا۔
بھارتی فلم، ٹی وی اور اسٹیج اکاروں میں سے کافی ایسے نام ہے جس نے خود زندگی کا خاتمہ کردیا ہے، بھارتی آداکاروں میں خود کشی کا رجحان ذیادہ پایا جاتا ہے، ایسا ہی سوشانت سنگھ راجپوت نے بھی اپنا نام خودکشی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کردیا، جو کم وقت میں معیاری کام کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
Load/Hide Comments