میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) سرکاری زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکوڈ پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 2 اہلکار صو بیدار افراد اور لاس نائیک مشتاق
شہید جبکہ زخمیوں میں سپاہی شبیر سپاہی عمران سپاہی نعیم اور سپاہی نوید عالم شامل ہیں ۔ زخمیوں کو علاج کیلئےسی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا۔
سیکیورٹی فورز پر حملہ شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ سے تقریباً 15 کلومیٹر مشرق کی جانب میران شاہ بنوں روڈ پر واقع تپی قبائل کی حدود میں ہوا ہے، جہاں حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کیا ہے۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے اور ٹارگٹ کلنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ تیز مسلسل تیز ہورہے ہیں، اس صورت حال سے نہ صرف فورسز کے اہلکار پریشان ہیں، بلکہ عام قبائل بھی خوفزدہ ہیں، جس کے باعث یہاں کی زندگی اجیرن اور کاروبار شدید متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔
