مہمند ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئی میں مقامی طلباء کا ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندیش کے خلاف جاری مظاہرہ میں شریک طلباء کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بندیش سے طلباء آن لائن کلاسز لینے سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں شدت پسندی کے خلاف جاری جنگ کے دوران ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی تھی اب چونکہ علاقے میں مکمل طور پر آمن و آمان قائم ہو چکا ہے اور کہی بار حکومت کے نوٹس میں لانے کے باوجود ضلع بھر میں تھری جی اور فور جی سروس تاحال بند ہے اب چونکہ حکومت نے طلباء کے لئے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا ہے مگر ضلع بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندیش سے طلباء آن لائن کلاسسز لینے سے محروم ہیں انکا کہنا تھا کہ تعلیم ہمارا بنیاد حق ہے اور حکومت ہمیں اس کے حصول کے لئے آسانی پیدا کریں انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر ضلع مہمند میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کریں بصورت دیگر ہم احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے گے.
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/MMD-1.jpg)