اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) چینی بحران کے پیش نظر پاکستان میں حکومت کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا، کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس حوالے سے اہم اور مثبت خبر سامنے آنے کا امکان ہے، جس سے پوراقوم مطمئن ہوجائیگا۔ آج ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بحران کے ذریعے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف مرتب سفارشات کی تفصیلی رپورٹ پیش کیں، رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم نےچینی بحران پیدا کرنے کے خلاف ایکشن پلان کی منظوری دیدی، اب امکان ظاہر کیا جارہاہے، کہ نہ صرف چینی بحران پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائیگا، بلکہ ریکوری کی میکینیزم بھی شامل ہیں۔
