پشاور ( پ ر ) چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر جاوید خٹک خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ منیجمنٹ کمپنی (KPEZDMC) کے مابین واپڈ اہاؤس پشاور میں اجلاس منعقدہوا جس میں سپیشل اکنامک زونز ر شکئی اورحطار میں جاری اہم پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی،
پسکو اور خیبرپختونخوا میں سی پیک کے تحت ان دونوں اکنامک زونز میں ڈویلپمنٹ منیجمنٹ کمپنی کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جاری پراجیکٹس کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں گے، ایک ٹیم ورک کے طورپرکام کیا جائے گا، اورجہاں کہیں پر کسی مشکل کا سامنا آئے تو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جائے گا، اس کے علاوہ،جلوزئی,چترال، غازی اورڈی آئی خان میں جاری پراجیکٹس کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا، کہ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد ان کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، رائٹ آف وے اوردیگر مسائل کو جلد حل کیاجائے گا، فیڈرل بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ساتھ بھی اس مسئلے کو اٹھایا کیا گیا ہے، تاکہ جلد از جلد یہ مسئلہ حل ہو اور گیارہ کے وی فیڈرز اور 132 کے وی ٹرانسمیشن لائنزکے معاملات کے حل میں بھی بہتری آئے، سی پیک کے تحت ان زونز کے ساتھ ساتھ دیگر اکنامک زونز پر بھی صحیح رفتار سے اورجلد سے جلد مکمل کرنے کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت کی گئی، صوبہ بھر میں معاشی اور معیشت کی ترقی کے لئے مستقبل کے لئے ابھی سے پلاننگ کی جارہی ہے تاکہ آگے بھی رشکئی اورحطار کے اکنامک زونز میں Proper working ہو، اس کے اچھے نتائج نکلیں اور نوجوان نسل اس سے فائدہ اٹھائے اوران کے لئے روزگارکے نئے مواقع پیدا ہوں۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/Untitled-1-28-1066x630.jpg)