پشاور(دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) محکمہ خوراک نے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا۔ صوبائی وزیر خوراک اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر واجد علی نے بھانہ ماڑی میں کارروائیاں کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی دکانوں میں چیکنگ کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں قصائی‘ مرغی فروش‘ جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی عوامی شکایات پر عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرانفروش اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے سے گریز کریں اور عوام کو معیاری و سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments