شمالی وزیرستان (دی خیبرٹائمز ڈسٹرکت ڈیسک ) میرعلی سب ڈویژن کے گاؤں خدری میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے اسراراللہ ولد بلقیاز کو قتل کردیا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس حسب معمول واقعے کے تھوڑی دیر بعد موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کرکے چلے گئے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر غیریقینی صورتحال نے جنم لے لیا، آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں، جبکہ ابھی تک کسی ایک واقعے کے بھی ذمہ داروں کا تعین نہ کرسکا، جس کے باعث شمالی وزیرستان میں بے چینی بڑھ رہی ہے، اور سفید پوش طبقہ ایک بار پھر وزیرستان کو آرام آرام سے خیرباد کہہ رہی ہے، عید کے بعد اب تک شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے تدارک اور امن امن کے قیام کیلئے قبائلیوں اور یوتھ آف وزیرستان کے دو بڑے بڑے امن جرگے بھی ہوئے، تاہم حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔
Load/Hide Comments