پشاور ( دی خیبر ٹائمز افغان ڈیسک ) اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر عاطف مشعل نے خوست کی جانب سے غلام خان بارڈر کا دورہ کرکے انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے، کہ غلام خان کے راستے سے تجارت پاکستان اور افغانستان کیلئے سود مند ہے، انہوں نے کہا ہے، کہ پاک افغان بارڈر غلام خان کا راستہ دونوں ممالک کیلئے تجارت کیلئے فعال بنانا افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی خواہش ہے، یہ راستہ دونوں ممالک کے فائدے میں ہے، واضح رہے کہ پاک افغان غلام خان شاہراہ پر ایک محدود پیمانے پر پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ شروع بھی کیا ہے، تاہم کو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ابھی تک یہ راستہ بند ہے، جبکہ تجارت کیلئےدونوں ممالک کیلئے دیگر راستوں کی نسبت انتہائی نزدیک ترین اور محفوظ راستہ ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments