پشاور ( دی خیبر ٹائمزجنرل رپورٹنگ ڈیسک ) پشاور کے تاجر برادری نے(موبائل فون چاجرز، بیٹری، ہنڈزفری، وغیرہ) پرلگنے والے چار سو فیصد ٹیکس کو یکسر مسترد کردیا. انہوں نے حکومت سے فوری طور پر مذکورہ ٹیکس کوواپس لیتے ہوئے نئے بجٹ میں تاجروں کوریلیف دینے کامطالبہ کیاہے، انجمن ٹائم سنٹر اور تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کا مشترکہ اجلاس ہواجس کی صدارت مجیب الرحمن کررہے تھے، اجلاس میں انجمن ٹائم سنٹرصدرسردارحسین، جنرل سیکرٹری زبیرگل، تنویرصدیقی، ظہورخان، بلورپلازہ سے امین، نوشہرہ سے طارق خان، مردان سے مرادخان، چارسدہ سے فوادخان، کوہاٹ سے شاہ حسین، سٹی سنٹر فردوس بازار سے عصمت اللہ سمیت صوبہ بھرسے آئے ہوئے تاجروں اور دیگر صدور نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن نے کہاکہ حکومت نے کورونا اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ تاجروں پر اب ٹیکس کی صورت میں نیا عذاب مسلط کردیا ہے، اورموبائل اسیسریز کے سامان پر پورے چارسو فیصد ٹیکس لاگو کردیا گیا ہے، جوکہ متاثرہ تاجروں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے انکا مزید کہنا تھا، کہ حکومت تاجروںکے ریلیف دینے کی بجائے انہیں مزید مالی طور پر بد حال کرنے پر تلی ہوئی ہے، جسکی وجہ سے ملک بھرکے تاجروں میں شدید بے چینی اور غم و غصہ پایا جاتا ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر مذکورہ ٹیکس کے فیصلے پرنظر ثانی کرے اور تاجروں کوریلیف دینے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں، انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا، کہ وہ ملک بھرکے تمام پارلیمنٹرین اورسرکاری ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ کوروناوائرس فنڈمیں ڈالیں اوریہ کہ ان پیسوں سے ہسپتالوں میں زیرعلاج کوروناکے مریضوں کا احسن طریقے سے علاج کیا جائے، کیونکہ کوروناکے مریض ہسپتالوں میں بے یار و مدد گار پڑے ہوئے ہیں اور انہیں کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/Untitled-1-16-1066x630.jpg)