جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ کی وفاقی وزیر خارجہ سے ملاقات عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے مزار کی بے حرمتی، موثر کردار آدا کرنے کا مطالبہ

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) وفاق المدارس صوبہ خیبر پختون خواکے ترجمان نے کہا ہے، کہ
جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد حنیف جالندھری کی وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات میں عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے مزار کی بے حرمتی کے حوالے سے حکومتی اور سفارتی سطح پر موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مولانا جالندھری نے وزیرخارجہ کو عوامی احتجاج و اضطراب سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ نے واقعہ کی شدید مذمت کی ، وزیر خارجہ نے مسئلے کو عالمی فورم پر آواز اٹھانے اور ہرممکن کوشش کی یقین دہانی دی۔ وزیر خارجہ نے کرونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر علماء کرام کے قائدانہ اور موثر کردار پر خراج تحسین,وزیر خارجہ نے علماء کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا جالندھری کی طرف سے بھارتی دھمکیوں اور ملک کو پیش آنے والی کسی قسم کی مشکل صورتحال میں ملک بھر کے علماء و طلبہ کی طرف سے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔ بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے لاکھوں علماء و طلبہ دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں