چارسدہ پولیس کی کاروائی، دو مختلف چور گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، چوری کی 4 موٹر سائیکل، ٹرانسفارمر اور واردات میں استعمال واپڈا کے آلات برآمد

چارسدہ ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک ) تھانہ شبقدر چارسدہ میں موٹرسائیکلیں اور ٹرانسفارمر چوری کی مختلف رپورٹ موصول ہوئی۔ چوری واردات کا نوٹس لیتے ہوئےڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ شبقدر ریاض خان، انوسٹی گیشن آفیسر اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتار اور مال مسروقہ کی برآمد گی کا ٹاسک سونپ دیا۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے دو مختلف گینگ کے 5ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتاری کے حوالے سے ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان نے کہا کہ واردات ٹرانسفارمر چوری میں گینگ کے 3ملزمان اویس ولد جہانگیر سکنہ علی جان کلے، معین ولد حلیم خان سکنہ اخون آباد پشاوراورصلاح الدین ولد خیر الدین سکنہ صدر گھڑی کو پولیس ٹیم نے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری کا ٹرانسفارمر جبکہ واردات میں استعمال واپڈا کا سامان اور واپڈا کی طرح بنائی گئی سوزوکی وین برآمد کی گئی۔ ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری واردات میں مشرف ولد معزاللہ کو شامل تفتیش کیا دوران انٹاروگیشن ملزم نے متعدد واردات کا اعتراف کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر دوسرا ملزم خالد ولد سربلند ساکن شہید بانڈہ خواجہ وس کو بھی گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے چوری کی 4موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شبقدر میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں