پشاور ( دی خیبرٹائمزجنرل رپورٹنگ ڈیسک ) مسلم ہینڈز کے ریجنل منیجر خیبر پختونخوا رحیم اللہ خان نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے آگاہی پھیلانے میں میڈیا کا کردار اہم ہے، صحافی ہر مشکل کی طرح اس بار بھی فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی سے ملاقات میں کیا۔ سینئر صحافی عمران ایاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ رحیم اللہ خان نے کہا کہ تکلیف اور مشکل کی اس گھڑی میں صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی نے مسلم ہینڈز کی جانب سے اس جذبہ خیر سگالی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر مسلم ہینڈز کی جانب سے 22 افراد کے لئے راشن پیکج پریس کلب کو حوالے کیا گیا۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/Untitled-1-12-1066x630.jpg)