پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز نے موٹر ویے پر فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں

پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے موٹر وے چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے یوئے موٹر وے پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو ضروری ہدایات فراہم کیں، انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مسافروں کی سہولت کی خاطر انفارمیشن بیسڈچیکنگ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردئے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے اہلکاروں کو مسافر گاڑیوں کو بے جا تنگ کرنے سے گریز کرنے کی بھی ہدایات کی۔
ایس ایس پی آپریشنز نے منشیات سمگلرز اور نان کسٹم پیڈ اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی، ایس ایس پی نے ترناب چوکی کا بھی اچانک دورہ کیا، فرائض میں غفلت برتنے پر محرر چوکی کو لائن حاضر کرنے کے احکامات جاری کردئے، ڈیوٹی سے غیر حاضر پولیس اہلکار بھی لائن حاضر، انچارج چوکی ترناب اور پولیس اہکاروں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا، کہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیے پشاور پولیس میں کو ئی جگہ نہیں، پولیس اہلکار پوری مستعدی اور جانفشانی کے ساتھ فرائض منصبی کے آدائیگی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں