شانگلہ پولیس مالخانے کے مال مقدمہ میں بڑے پیمانے پر بد عنوانی اور خرد برد کرنیوالے دو پولیس افسران معطل، مقدمہ درج

شانگلہ ( دی خینر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے سخت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے خردبرد کے مرتکب دونوں پولیس افسران کو فی الفور معطل کرکے انکے خلاف تادیبی کاروائی کا بھی حکم دیدیا ہے ضلعی پولیس سربراہ نے عرصہ دراز سے پولیس مالخانے کا مال مقدمہ کی بے دریغ استعمال کرنے اور ملک کے معاشی ذرائع کو بے تحاشہ نقصان پہنچانے والے پولیس افسران کو نشان عبرت بنانے کا عزم دہرایا ہے پولیس مالخانے کا انچارج ہوتے ہوئے مال مقدمات میں خیانت مجرمانہ کی پاداش میں سب انسپکٹر رحیم جان، حال سی ٹی ڈی شانگلہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز خان کے خلاف مقدمہ رجسٹر کر لیا گیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے سب انسپکٹر رحیم جان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز خان کو معطل کر نے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیادونوں پولیس آفیسران کو گرفتار کرکے بند سلاسل کر دئے گئے ہیں ملک اعجاز نے بحیثیت ڈی پی او شانگلہ چارج لینے کے بعد پولیس مالخانہ چیک کرنے اور مال مقدمات کی جانچ پڑتال کرنے کی غرض سے ایک ٹیم تشکیل دی تھی تاکہ پتہ چل سکیں کہ مال مقدمات موجود ہے یا نہیں، عرصہ دراز سے پڑی ہوئی مال مقدمات کی جانچ پڑتال انتہائی مشکل تھی لیکن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے اس نسبت سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام پیر سید خان کو انکوائری حوالہ کر کے کہا کہ جلد از جلد انکوائری کرے سب ڈویژنل پولیس آفیسر بشام پیر سید نے ایک مہینے کے اندر اندر انکوائری پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے رپورٹ ارسال کی انکوائری رپورٹ کو ملاحظہ کرنے کے بعد پایا گیا کہ سابقہ انچارج سب انسپکٹر رحیم جان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز نے پولیس مالخانہ کے مال مقدمات میں خرد برد اور خیانت مجرمانہ کے مرتکب ہوتے ہوئے اسلحے کو پس و پیش کیا ہیاورکئی بندوقوں کو ردوبدل کیا ہیں اس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے پولیس مال مقدمات میں خر دبرد اور خیانت مجرمانہ کی مرتکب ہونے والے سب انسپکٹر رحیم جان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز خان کے خلاف مقدمہ رجسٹر کرنے کا حکم جاری کردیا اس نسبت اج تھانہ الپوری میں سب انسپکٹر رحیم جان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز کیخلاف مقدمہ رجسٹر ہوا تھانہ الپوری میں درج مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کے دفعات 409-468-429شامل ہیں مقدمہ ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف کی مدعیت میں رجسٹر ہوا مقدمہ رجسٹر ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے سب انسپکٹر رحیم جان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نواز خان کو معطل کر دیا مقدمہ میں باقاعدہ تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا اور جزاء کا عمل جاری ہے اچھے کاموں پر انعامات جبکہ غلط کام کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی نھوں نے پولیس آفیسران اور جوانوں کو بھی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ڈی پی او رہوں گا خود غلط کام پسند نہیں دوسروں کو بھی غلط کام کرنے نہیں دوں گا جو بھی غلط کام کرتا ہے تو ان کے لئے شانگلہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں