شمالی وزیرستان، دینی مدرسے کی چھت گرنے سے 6 بچے جانبحق

میرانشاہ (دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل شیوا ہ میں دینی مدرسے کی چھت گرنے سے چھ بچے جاں بحق دس کے قریب زخمی، بچوں کو ہسپتال منتقل کرنے والاشخص شدت غم کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، شیواہ کے علاقے میں سوگ کی کیفیت چھا گئی۔ مقامی ذرائع اور پولیس کی رپورٹوں کے مطابق میرعلی سب ڈویژن کے علاقے تحصیل شیواہ میں زیر جان کوٹ کے مقام پر منگل کو سہ پہر کے وقت اچانک دینی مدرسے کی چھت گر گئی جب طلباء درس قرا ن پڑھ رہے تھے۔ چھت گرنے سے پانچ بچے موقع پر جبکہ ایک بچے نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ واقعہ میں دس کے قریب بچے زخمی بھی ہو ئے جن کو قریبی ٹل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد بچوں کی حالت تشویشناک بتا ئی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی تمام بچوں کی عمریں دس سال سے کم ہیں۔ اس دورا ن پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کرنے والے شخص حضرت علی ولد عبداللہ خان ساکن شیواہ بچوں کی غم کو برداشت نہ کرتے ہوئے راستے میں دل کا دورہ پڑ گیا جس سے وہ بھی دم توڑ گئے۔ مدرسے کے چھت گرنے کی خبر علاقے میں جنگل کے اگ کی طرح پھیل گئی اور مقامی لوگوں نے موقع پر اکر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔ اخری اطلاعات کے مطابق ملبہ ہٹانے کا کام جاری تھا اور ذرائع کے مطابق مزید ہلاکتوں کا امکان موجود ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں