کرم ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈٰیسک ) قبائلی ضلع کرم سے جمعیت العلمائے اسلام ف کے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی حرکت قلب بند ہوجانے سے بقضائے الہی انتقال کرگئے، مرحوم کی نمازجنازہ آج سہ پہر بوقت 3 بجے ان کے آبائی علاقے بمقام مندوری گاؤں قبائلی ضلع کرم میں آدا کی جائے گی، مرحوم جے آئی فضل الرحمان گروپ کے شوریٰ کے ممبر بھی تھے، اس سے قبل بھی منیر اورکزئی تین بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے تھے۔ منیر اورکزئی ڈاکٹرز رہنماء ڈاکٹر عبدالقادر خان اور ایل آر ایچ میں سینیئر ڈاکٹر فضل الرحمان اورکزئی کے بڑے بھائی تھے۔ ایک ماہ قبل رمضان کے مہینے میں مرحوم کو کورونا وائر کا بھی حملہ ہوا تھا، تاہم اس نے خود کو جلد ہی ان کے گھر میں خود کو اائیسولیٹ کیاتھا، جس کی وجہ سے جلد ہی وہ ٹھیک ہوگئے اور دوبارہ ان کے کورونا ٹسٹ نیگیٹیو موصول ہوگیا،
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/06/منیر-اورکزئی--990x630.jpg)