مہمند ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) قبائیلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی غائب رہنے کے خلاف پیر کے روزشانی خیل، تاروخیل اور سلطان خیل کے دیہاتی لوگ روڈ پر نکل آئے۔ اور واپڈا مہمند اور ذمہ داران کے خلاف نعرہ بازی کی۔اور الزام لگایا کہ واپڈا مہمند کے لائن مین وزیرخان اور ان کا ٹیم رشوت لیکر منظورنظر لائنز پر بجلی زیادہ فراہم کرتے پیں۔ جبکہ ہماری خواتین سخت گرمی میں کنووں سے رسی کے ذریعے پینے کا پانی نکالنے پر مجبور ہیں۔ مظاہرین نے اس دوران باجوڑ پشاور مین روڈ اور خاپخ خویزئی بائزئی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند رکھا۔اختجاج ریکارڈ کرنے کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے اور دھمکی دی کہ اگر بجلی میں امتیازی سلوک اور ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو دیہاتوں کے لوگ جگہ جگہ اختجاج مظاہروں کا سلسلہ شروع کرینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments