میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں میرعلی بازار کے قریب حسوخیل کے مقام پر سیکیورٹی اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ میں ایک اہلکارسپاہی مظہر زخمی ہواہے،زخمی اہلکار کوتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، جبکہ ایک عام شہری راستک ولد سیراج حسوخیل بھی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی حالت میں میرعلی ہسپتال منتقل کردیا۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مسلح شدت پسندوں کا سراغ لگانے کیلئے کارروائی شروع کرکے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیاہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments