پشاور ( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) نے اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں میں جراثیم کش سپرے کردی۔ ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں اقلیتی برادری کو قواعد وضوابط کے ساتھ عبادت کرنے کی اجازت دینے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے صوبے بھر میں اقلیتی برادری کے لیے قائم عبادت گاہوں میں خصوصی سپرے مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کردیے، جس پر ریسکیو1122 نے مختلف مقامات پر اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں، چرچ اور گردواروں میں جراثیم کش سپرے کا عمل مکمل کرلیا، اقلیتی برادری کی جانب سے اتوار کے دن خصوصی عبادت کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں اقلیتی برادری بڑی تعداد میں حصہ لیتی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو1122 نے عبادت گاہوں کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں جراثیم کش سپرے کیا، اس موقع پر اقلیتی برادری سے خصوصی طور پر درخواست ہے کہ وہ اس دوران سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں، ماسک اور گلبز کا استعمال کریں۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/05/1122-947x630.jpeg)