پشاور (دی خیبر ٹائمز پولیٹکل ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے نئے ایس او پیز کے ساتھ پیر کے دن سے باچا خان مرکز سمیت تمام دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔باچا خان مرکز پشاور میں صوبائی صدر ایمل ولی خان کی زیر صدارت اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نئے ایس او پیز کے ساتھ پیز کے دن سے پارٹی سرگرمیاں دوبارہ بحال کیے جائینگے،باچا خان مرکز اور پارٹی کے دیگر دفاتر نئے ایس او پیز کے ساتھ پیر سے کھل جائینگے۔ایمل ولی خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ باچا خان مرکز سمیت پارٹی کے تمام دفاتر میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر پابندی ہوگی،اسی طرح تمام دفاتر میں دستانے اور ماسک پہننا لازم ہوگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تاحال پارٹی کے زیر انتظام بڑے تقاریب اور پانچ سے زائد افراد کی اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ ضروری میٹنگز ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیے جائینگے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ باچا خان مرکز اور دیگر دفاتر میں غیر ضروری طور پر آنے پر پابندی ہوگی،مہمانوں میں خوراکی اشیاء تقسیم نہیں کیے جائینگے۔اسی طرح تمام دفاتر میں کوشش کی جائیگی کہ رابطے کاغذات پر کم اور ای میلز وغیرہ پر زیادہ کیے جائینگے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/05/Bacha-Khan-Markaz.jpg)