اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے، کہ ایٹمی دھماکہ نواز شریف نے نہیں میں نے راجا ظفرالحق اور گوہرایوب نے کیا تھا، تاہم دھماکے کے وقت میں دیگر ضروری امور نمٹانے کیلئے باہر سفر پر تھا۔ حالانکہ اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف سمیت وفاقی کابینہ ایٹمی دھماکے کے سخت خلاف تھی۔ تاہم ایسے کام ملک کی راز ہوتی ہے، اور راز کو راز ہی میں چھوڑ دی جائےتو بہتر رہیگا۔ کورونا وائرس لاک ڈاؤون کے دوران ریلوے سروس کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا ہے، کہ کورونا لاک ڈاؤن نرمی میں 10 دوران میں پاکستان ریلوے نے پانچ کروڑ روپے کا خسارہ کیاہے، تاہم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت نے مزید پانچ ریلوے سروس چلانے کا فیصلہ کیاہے، وفاقی وزیر برائے ریلوے نے کہا ہے، کہ ایم ایل وہ سے ریلوے کی زندگی بہتر ہوجائیگی، جو ہمیں حادثات سے بھی بچاسکتے ہیں، اس منصوبے میں ایک لاکھ بے روزگار افراد کا روزگار بھی ہے، کورنا کے حوالے سے شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے، کہ 90 دن انتہائی اہم ہے، اس دوران دنیا میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ اس کا پاکستان تحریک انصاف سے دور کا بھی کوئی تعلق نہیں، عمران خان کے ساتھ دوستی کی بنیاد پر ان کا ساتھ دے رہاہے ۔ انہوں نے چینی چوروں کےحوالے سے کہا کہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی۔
ایٹمی دھماکے کی خبر پر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے انہیں جھوٹا قراردیکر کہتے ہیں کہ جھوٹ کہنا شیخ رشید اور عمران دونوں کا وطیرہ ہے،مشکل وقت میں پارٹیاں تبدیل کرنا ان کا شیواہ ہے، جبکہ شیخ رشید آج اسی کی ترجمانی کررہے ہیں، جب کبھی وہ انہیں چپڑاسی رکھنے کو بھی تیار نہ تھا۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/05/Untitled-1-1080x630.jpg)