صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پولیس کے مطابق شیر آفسر ساکن باغ خرم یارحسین نے تھانہ یارحسین میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ انکا بھائی عیسی خان نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔
اس واقع پر ڈی پی او صوابی نے خودکشی کی وجوہات اور اصل حقائق معلوم کرنے کا مقامی پولیس کو ٹاسک سونپا۔اس سلسلے میں ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ۔تشکیل شدہ ٹیم ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر شہزاد خان،تفتیشی آفیسر انسپکٹر جواد خان نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور اس کیس کو سائنٹفک طریقے سے تفتیش شرروع کی گئی،تشکیل شدہ ٹیم نے جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر زاوئے سے تفتیش کرکے معلوم ہوا کہ مقتول عیسی خان نے خود کشی نہیں بلکہ قتل کیا گیا ہے ،مقتول کی بیوی مدعی مسماة رضیہ ساکن باغ خرم سے کچھ معلومات حاصل کرکے ایس ایچ او یارحسین شہزاد خان بمع پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شیر آفسر ساکن باغ خرم کو گرفتار کیا گیا۔دوران تفتیش ملزم بالا نے اعتراف جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ اپنا سگے بھائی نشئی تھا اور گھریلوں جھگڑوں کی بناء پر قتل کیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کی گئی۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/05/Swabi-2.jpg)