کرم ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) قبائلی ضلع کرم کا رہائیشی اور پاک فوج کا حوالدار بھی کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی جنگ ہار گیا، کرونا وائرس کو ہرانے کی جستجو لے کر کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والا ضلع کرم میں پاراچنار کے نواحی علاقے خیواص سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا نوجوان شہید حولداررحیم حسین اپنی زندگی کی جنگ نہ جیت سکا اور کرونا وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلا گیا۔
فوج زرایع کے مطابق سانس لینے میں تکلیف کے بعد انہیں علاج کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا۔
اسپتال میں حولداررحیم حسین کو وینٹی لیٹر پہ بھی منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور جام شہادت نوش کرلیا۔
شہید حولدار کی نماز جنازہ ایئرپورٹ علاقے قربستان میں ادا کی گئی جس میں فوجی افسران سمیت شہید کے والد صاحب اور بیٹے نے شرکت کی۔ جام شہادت نوش کرنے والے حولداررحیم حسین شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دیا گیا. رحیم حسین شہید کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ پاک فوج 8 بلوچ لیفٹیننٹ کرنل جاوید الیاس اعوان صاحب ، کیپٹن آئین حسین کے ہمراہ اعلیٰ عسکری قیادت کے جانب سے گل دستے پیش کئے۔ کرنل جاوید الیاس اعوان صاحب نے شہید حولدارشہید رحیم حسین پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔۔۔
اس موقع پر RRF پولیس فورس کی خدمات بھی حاصل تھا۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/05/army.jpg)