ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے سی ایس ایس آفیسر زبیداللہ داوڑکو ان کے دو دیگر رشتہ داروں سمیت ان کےآبائی قبرستان حسوخیل میرعلی میں سپرد خاک کردیا گیا

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں دن دیہاڑے قتل کئے جانے والےزبیداللہ خان داوڑ نامی سی ایس ایس آفیسر جو اس وقت اسلام اباد میں ڈائریکٹر پی ایچ اے اسلام آباد کے پوسٹ پر تعینات تھے، اس کے ساتھ میڈیکل ٹیکنیشن ملک نعمت اللہ اور زبید خان کا کزن فرمان اللہ بھی موجود تھے، تینوں کو ان کے گھر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ تینوں کا نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں حسوخیل میں آداکردیا گیا، جنازے میں دور دور سےآئے ہوئے ہزاروں کی تعدادلوگوں نے شرکت کی۔ جنازے میں پشتون تحفظ مؤومنٹ کے اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ بھی شریک تھے، اس موقع پر لوگوں میں انتہائی مایوسی کے ساتھ ساتھ غم و غصہ بھی پایاجاتا تھا، اور شمالی وزیرستان میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر بھی افسوس کا اظہارکیا گیا۔زبیداللہ عید منانے کیلئے چھٹیوں پر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: شمالی وزیرستان میں جاری کشت وخون۔۔ احسان داوڑ

اپنا تبصرہ بھیجیں