شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) یوتھ آف وزیرستان کے صدر اسداللہ شاہ اور دیگر ممبران میرعلی میں جلسہ گاہ کا جائزہ لے رہے ہیں، شمالی وزیرستان کے تعلیمی اداروں کے زبو حالی، انٹرنیٹ سروس، ٹارگٹ کلنگ، اور دیگر زندگی کی بنیادی سہولیات اور امن امان کے مسائل پر بات کرنے کیلئے عیدالفطر کے تیسر ے روز گرینڈ قبائلی جرگہ بلایا ہے، جرگے میں امن امان سمیت تمام مسائل پر تفصیلی گفتگو کرینگے، اور مسائل کے حل کیلئے تجاویز اکھٹے کرینگے، یوتھ آف وزیرستان کے چیئرمین نوراسلام داوڑ نے دی خیبرٹائمز کو بتایاہے، کہ اس نے وزیرستانیوں کے حقوق کیلئے علم بلند کیا ہے، اب ڈ ٹ کے رہنا ہے، اور کبھی بھی وزیرستان کے مسائل پر سودے بازی نہیں کرنے دینگے، ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر وزیرستان کے وہ لوگ آتے ہیں، جو سالہاسال پھر نہیں آتے ، ان سے مسائل کے حل کیلئے تجاویز بھی اکھٹے کرنے ہیں، اور محرومی کے خاتمے، شمالی وزیرستان میں کرپشن کے تدارک اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ آئے روز پیدا ہونے والے مسائل پر بھی بات چیت کرینگے۔
یہ بھی پڑھئے :شمالی وزیرستان میں 14جون کوبطور یوم سیاہ دن منایا جائیگا، میرعلی بازار میں پرامن واک بھی ہوگا، یوتھ آف وزیرستان
“شمالی وزیرستان میں بدامنی کے خاتمے کیلئےبلائے گئے گرینڈ قبائلی جرگہ، یوتھ آف وزیرستان جلسہ گاہ کا معائینہ کررہے ہیں” ایک تبصرہ