شمالی وزیرستان میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ اور فائرنگ

میرانشاہ ( دی خیبر ٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی سب ڈویژن میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ اور فائرنگ، کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا، سرکاری زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی حسوخیل سے میرعلی کیمپ جارھی تھی ، جس پر نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کرکے فائرنگ بھی شروع کردی۔ سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی تاہم سیکیورٹی اہلکار حملے میں محفوظ ہوگئے،

اپنا تبصرہ بھیجیں