کوہاٹ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) کوہاٹ میں تھانہ لاچی کے شہید ایس ایچ او نذر عباس کی نماز جنازہ آدا کردی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ ڈی ایس پی فرید حسین بنگش شہید پولیس لائنز کوہاٹ میں آدا کی گئی، نماز جنازہ میں ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن ( ر ) منصورامان، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن ( ر ) عبدالرحمان، پولیس افسران و اہلکاروں، شہید کے لواحقین اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،
ڈی آئی جی کوہاٹ، ڈی پی اوکوہاٹ اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے پولیس کے چاق وچوبند دستے کے ہمراہ شہید کو آخری سلامی پیش کی اور شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/05/kohat.jpg)