پاڑاچنار ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) عالمی یوم القدس کے سلسلے میں سابق سینیٹر اور تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی کی قیادت میں مدرسہ رہبر سےنماز جمعہ کے بعد ایک بڑا جلوس برآمد ہوا جلوس کے شرکاءنےپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔
جلوس کے شرکاء نے بیت المقدس پر غاصب اسرائیلی قبضے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شہید پارک پہنچا جہاں پر جلوس کے شرکاء سے سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی، تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین اور نائب صدر منیر آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم اس لئے بھی بڑھ گئے ہیں کہ مسلمان اس ناجائز قبضے کے خلاف مصلحت کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھانے سے گریز کرریے ہیں اگر تمام مسلمان یک اواز ہوکر اسرائیل کے خلاف جدوجہد کا حصہ بنتے تو فلسطین کب کا آزاد ہوچکا ہوتا مگر افسوس کہ مسلمان اسرائیل کے سرپرست امریکہ کی غلامی میں جھگڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یوم القدس کو امام خمینی نے یوم مصتعضفین قرار دیا ہے یہ مظلموں کی حمایت کاعالمی دن ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ یہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ کہ وہ دن دور نہیں کہ دنیا کے نقشے میں اسرائیل نہیں رہے گا علامہ عابد حسین الحسینی نے مقامی انتظامیہ کے روئے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانبداری سے ضلع کرم میں حالات تیزی سے خراب ہورہے ہیں اعلی حکام اس بات کا سختی سے نوٹس لیں
اس موقع پر پاک فوج پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ رضا کاروں نے بھی سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے اور علاقے میں موبائل سروس بھی بند رکھی گئی تھی جبکہ شدید بارش اور باد باراں کے باوجود ہزاروں افراد جلوس میں شامل رہے
Load/Hide Comments