پشاور( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) ایس ایس پی آپریشنز ظہور افریدی نے کہا ہے، کہ پشاور کے شہر بھر اور صدر کے مساجدوں میں جمعتہ الوداع کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے، پلان کے مطابق جمعتہ الوداع کے دوران ڈیڑھ ہزار کے قریب پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، مساجد میں سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہکار تعینات کئے گئے ہیں، مساجد کے آس پاس کے علاقوں میں پولیس گشت میں اضافہ کردیا گیاہے، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے، شہر میں پولیس گشت میں بھی اضافہ، سٹی پٹرولنگ رائیڈرز سکواڈز اور پولیس موبائل روڈ پر موجود ہونگے، بی ڈی یو سکواڈذ کو بھی تعینات کر دیا گیا یے، جمعۃ الوداع کے پرامن انعقاد کی خاطر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، تمام ڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی آوز فیلڈ میں سرگرم ہیں، علماء کرام اور شہریوں کو کورونا وئرس سے متع؛قہ ایس او پیز نماز کے دوران مناسب فاصلے کو یقینی بنائیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments