پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وزیر محنت و ثقافت خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے
بازاروں میں رش دیکھ کر تشویش ہو رہی ہے پوری کی پوری فیملیز بازاروں میں گھوم رہی ہے خدشہ ہے کہیں کرونا تیزی سے نہ پھیل جائے ، ان کا کہنا تھا وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں لاک ڈاؤن میں ریلیف غریب مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی مجبوریوں کو پیش نظر رکھ کر دیا گیا ہے عوام صرف مجبوری کی حالت میں احتیاطی تدابیر کرکے گھروں سے نکلیں خدا کے لئے شاپنگ کے دوران بچوں کو ساتھ لے کر بازاروں میں نہ آئیں ، عوام نے تعاون نہ کیا تو حکومت دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتی ہے
Load/Hide Comments