20-05 رپورٹ محکمہ صحت
پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 6 افراد جان بحق ہوگئے.صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 351 بڑھ کر ہوگئی ہے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 261 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں.صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6ہزار 815 ہوگئی ہے.محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جان بحق افراد میں 3 کا تعلق پشاور سے, ایک سوات ,ایک نوشہرہ ایک کا دیر لوئر سے ہے, محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق نئے کیسز میں 70 پازیٹیو کیسز انٹرنیشنل فلائٹس سے آنے والے افراد کے رپورٹ ہوئے ہیں,جبکہ صوبے میں سب سے زیادہ پشاور میں 94 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. دیگر اضلاع میں 14 نوشہرہ, 1 چارسدہ, 6 خیبر,2 مہمند, مردان 3,صوابی 1,سوات 24,دیر اپر 1,شانگلہ 8,بونیر 1,مالاکنڈ 7,باجوڑ 6,ایبٹ آباد 7,ہری پور 5,بٹگرام 1,کوہاٹ 2,ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 مٹاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. کرونا وائرس سے نئے 72 مریض صحت یاب ہوئے. کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2130 مریض صحت یاب ہوئے ہیں.
یہ بھی ایک نظر : پشاورکوروناکےنشانےپرکیوں؟؟؟ تحریر: فدا عدیل