پشاور میں ایک اور اہم ڈکیت گروہ کے تین افراد گرفتار

پشاور ( دی خیبرٹائمزکرائمز ڈیسک) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی اہم کارروائی، گھروں کو لوٹنے والے افغان نیٹ ورک کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس پی آپریشن ظہور آفریدی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ گرفتار ملزمان خود کو حساس اداروں کے اہلکار ظاہر کرنے کے بہانے گھروں کی تلاشی لیتے تھے، گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں میں رحم داد عرف حاجی ،لاجبر، رفیق عرف قاری اور صفی اللہ شامل ہیں، ملزمان میں ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہےملزمان نے کچھ عرصہ قبل تھانہ تہکال کی حدود میں قیمتی پتھروں کے تاجر رفیق اللہ کے گھر میں ڈکیتی کی تھی ڈکیتی کے دوران لاکھوں روپے نقد، سونا اور غیر ملکی کرنسی سمیت قیمتی پرائز بانڈز بھی لوٹے گئے تھے ملزمان نے خود کو حساس ادارے کے اہلکار ظاہر کیا تھا ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر34 لاکھ روپے نقد،20 تولے سونا برآمد کیا گیا ہےاسی طرح ملزمان کے قبضہ سے 5ہزار امریکن ڈالر،3 لاکھ روپے مالیت کی پرائز بانڈز اور ایک پستول برآمد کیا گیاہے ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے
ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی

اپنا تبصرہ بھیجیں