پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں کورونا سے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ 16 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں، صوبے میں کورونا کے مزید 169 مریض رپورٹ کرلئے گئے ہیں، مریضوں کی تعداد 6230 ہوگئی ، 16 نئی اموات کے ساتھ مجموعی اموات 334 ہوگئیں، صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1944تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے 14، چارسدہ سے آٹھ، نوشہرہ سے تین، صوابی سے نو، سوات سے 31، بونیر سے پانچ، دیر پایان سے 25 ، دیر بالا سے ایک، مالاکنڈ سے 13، باجوڑ سے تین، ایبٹ آباد سے پانچ، ہری پور سے تین،بٹگرام سے د و اور ڈیرہ اسماعیل سے چار مریض سامنے آئے ہیں۔ پشاور میں 12 مریض انتقال کر گئے ، صوابی، سوات، بونیراور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ایک مریض انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھئے: قرنطینہ سے بھاگنے والوں کے لئے سزائیں مقرر، آرڈیننس نافذ کردیا گی