صوابی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ٹوپی تنظیم نوجوانان ٹوپی نے پاک آرمی کے تعاون سے 200 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، لاک ڈاون سے متاثرہ مزدور اور غیب بیواؤں معزوروں سمیت افغان مہاجرین کے 200 مستحق خاندانوں میں پاک آرمی کے تعاون سے راشن کورونا ایس او پیز کے مطابق تقسیم کیاگیا، اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی مہران خان اور صدر تنظیم نوجوانان ٹوپی سید عارف شاہ آل نیبر ہڈ کونسلز الائنس ٹوپی کے صدر سید ظاہر شاہ, شمس القمر سلیم بھادر اور تنظیم کے رضاکار موجود تھے اس موقع پر سید عارف شاہ نے محکمہ سوشل ویلفیئر صوابی کے ظفر خان اے اے سی ٹوپی مہران خان اور پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لاک ڈاون کی وجہ قوت خرید سلب ہونے اور خاندانوں کی کفالت میں مشکلات کا آزالہ کرکے انتہائی مستحق افراد کو راشن دیا ان میں 30 سے زائد خواتین جن کا کوئی کفیل اللہ کے علاوہ نہیں وہ بھی راشن سے مستفید ہوئے اس موقع پر اے اے سی ٹوپی مہران خان پاک آرمی کیپٹن عمران نے کہا کہ کورونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کیا ہے جس سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ سماجی فاصلہ آپس میں رکھی جائے ساتھ ہی صفائی کا خصوصی خیال اور زکام کی صورت میں دوسروں کے پاس جانے سے پرہیز یقینی بنائیں تاکہ خود بھی محفوظ اور دوسرے لوگ بھی محفوظ رہ سکے ساتھ ہی انہوں نے کا اس مشکل کی گھڑی میں پاکستان آرمی پاکستانی عوام کیساتھ ہیں مہران خان نے پاک آرمی سمیت تنظیم نوجوانان ٹوپی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوام کو ریلف دینے اور دکھوں کا مداوا بننے میں مدد کی
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments