پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹکل ڈیسک) سپیکر ہاوس پشاور میں خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی وفد کا اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساتھ ملاقات.
اس موقع پر سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی, وزیر اطلاعات اجمل وزیر, ڈپٹی سپیکر محمود جان بھی موجود تھے. آج کے ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے انتہائی خندہ پیشانی سے اپوزیشن کے تحفظات کو سنااور ان کو یقین دہانی کروائی کہ انکے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا. وزیر اعلی محمود خان نے ایک حکومتی اور ایک اپوزیشن کی سطح پر کمیٹیاں بنانے کی تجویز دی جو کہ روزمرہ کے مسائل کو حل کریگی جبکہ اعلی سطح کے مسائل وزیرِاعلیٰ خود دیکھیں گے. صوبے کے وسائل کی تقسیم اور بجٹ پر اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا. اپوزیشن رہنماوں نے سپیکر مشتاق غنی اور وزیر ٰاعلی محمود خان کو یقین دہانی کروائی کی آئندہ ہونے والے اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کا ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقع یا معمولی نوک جھونک کی وجہ سے ایوان کا ماحول اور وقار کسی کو بھی مجروح کرنے کی اجازت نہی دی جائے گی.اجلاس انتہائی خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا.
Load/Hide Comments