شمالی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے دیہات سیمان میں اراضی کے تنازعہ پر حیات اللہ نامی شخص نے اپنے دو سگے چچا اور ایک چچازاد بھائی کو گولی مارکر ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں دو بھائی نورخان اور نورکلام جبکہ ایک چچازاد داؤد شامل ہے، زرائع نے بتایاکہ دونوں فریقین کے درمیان پہلے سے کوئی بھی تنازعہ نہیں تھا، تاہم واقعہ سے قبل دونوں کے مابین معمولی سی اراضی کے تکرار پر حیات اللہ تیش میں آکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر جانبحق ہوگئے، مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے حسب معمول تفتیش شروع کردی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments