پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) وفاقی حکومت کے اشتراک سے خیبرپختونخوا حکومت کا ہسپتال بنانے کا فیصلہ ، یہ فیصلہ کورونا وبا کی وجہ سے موجودہ ہسپتالوں پر مریضوں کی بوجھ کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے وزیر اعلی محمود خان نے اس سلسلے میں سمری کی منظوری دیدی 500 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال 79 کنال رقبے پر تعمیر کی جائے گی۔ ہسپتال کے لئے زمین صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔ محکمہ صحت کے پاس پشاور کے علاقہ دوران پور میں ہسپتال کے لئے درکار اراضی پہلے سے دستیاب ہے۔ہسپتال کی عمارت وفاقی حکومت این ڈی ایم اے کے ذریعے تعمیر کرے گی ہسپتال کے لئے طبی آلات کی خریداری صوبائی حکومت کرے گی۔ہسپتال کے قیام سے صوبے کے موجودہ ہسپتالوں پر مریضوں کے بوجھ کو کم کیا جاسکے گا،ہسپتال کے قیام سے مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے میں مدد ملے گی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments